وفاقی حکومت نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگادیا ہے۔
پاور ڈویژن نے بجلی صارفین پر اضافی سرچارج کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سرچارج صارفین سے مارچ سے جون 2023 کے دوران وصول کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی سرچارج بڑھ کر 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا کیونکہ بجلی صارفین پہلے ہی سے 43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کر رہے ہیں۔
پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی سرچارج کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
حکومت پاکستان اضافی سرچارج کی مد میں جون 2023 تک بجلی صارفین سے تقریباً 76 ارب روپے وصول کرے گی۔
Comments are closed.