بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت عوام کے ساتھ نو آبادیاتی جیسا سلوک کررہی ہے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کے ساتھ نو آبادیاتی جیسا سلوک کررہی ہے۔

ایک بیان رضا ربانی کہا کہ آئی ایم ایف اور پی ٹی آئی معاہدے کی خبر آئی ایم ایف دستاویزات سے لیک ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ٹریک ٹو سفارت کاری امریکا میں اماراتی سفیر کے ذریعے بے نقاب ہوئی، قوم کو اس کے مستقبل سے متعلق ہر فیصلے میں شرکت کا حق حاصل ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو قومی فیصلہ سازی کے حوالے سے اجنبی بنا رہی ہے، عوام پہلے ہی محسوس کرتے ہیں کہ ان کا ریاست میں کوئی کردار نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.