قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے نیکر پہنے اپنی ایک اور تصویر شیئر کردی۔
سابق کرکٹر وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماضی کی یادگار تصویر۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر 1989 یا 1990 کی ہے۔
واضح رہے کہ ہولی کے تہوار پر بھارتی پریزنٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے اپنے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کی نیکر میں ہولی کھیلتے یادگار تصویر شیئر کی تھی۔
1987 میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ تاج ویسٹ ہوٹل، بنگلور میں ایک ہی پول میں ہولی کھیلی تھی۔
وسیم اکرم کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس پر ان کی اہلیہ شنیرا کا بھی دلچسپ ردعمل سامنے آیا تھا۔
شنیرا کا کہنا تھا کہ کہ شوہر کی نیکر میں وائرل تصویر نے مجھے کچھ شرمندہ کردیا ہے۔
Comments are closed.