پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنے ملک کی خدمت کرنا ایک بہت بڑی نعمت ہے اور ہال آف فیم کے ساتھ اس کا اعتراف ایک بہت بڑی پہچان ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ ایک مغلوب احساس تھا کہ آپ کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں، اس اعزاز سے نوازا جائے۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ میں اپنے مداحوں، اپنی ٹیم کے ساتھیوں اور پی سی بی کا مقروض ہوں۔
واضح رہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے، آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن سر ویوین رچرڈز نے اعزازی کیپ اور فریم پیش کی۔
اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اعزاز کو سر ویوین رچرڈز سے اپنے ہوم وینیو پر وصول کرنے پر فخر ہے، سابق کھلاڑیوں کو سراہنے کے لیے اس اقدام پر پی سی بی کے معترف ہیں۔
Comments are closed.