کیا وزیراعظم کی تقریر کے دوران پچھلی نشست پر بیٹھے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کو نیند آ گئی تھی؟ سوشل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں۔
وزیر ہوا بازی کے ایوان میں اونگھنے کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
غلام سرور خان قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفے وقفے سے نیند پوری کرتے رہے۔
شاہ محمود قریشی اور بلاول بھٹو کے درمیان گرما گرمی بھی انہیں نہ جگا سکی۔
غلام سرور خان کی گزشتہ روز قومی اسملی کے اجلاس میں وزیراعظم کی تقریرکے دوران بھی آنکھیں بند رہیں۔
Comments are closed.