وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث درآمدات اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کیا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہ ہونے کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کیا۔
وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 15 فیصد تک لے جایا جا سکتا ہے۔
وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو معاشی صورتحال میں تبدیلی کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے کی ہدایت بھی کی۔
Comments are closed.