وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ 3 برس تک کسی نوجوان یا نوجوانوں پر مشتمل ایسوسی ایشن آف پرسن (اے او پی) کے شروع کردہ کاروبار پر ٹیکس میں 50 فیصد کمی کی تجویز ہے۔
دوران بجٹ تقریر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ رعایت فرد کی صورت میں 20 لاکھ اور کمپنی کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیےضروری ہے کہ کاروبار کے مالک کی عمر 30 سال سے کم ہو اور کاروبار یکم جولائی 2023ء کے بعد شروع کیا جائے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام فار اسمال لونز کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ اسکل پروگرام کے تحت نوجوانوں کی اسپیشلائزڈ ٹریننگ کےلیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نوجوان حکومت کی خاص توجہ کے متقاضی ہیں، یہی ملک کے روشن مستقل کے ضامن ہیں۔
Comments are closed.