سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل الزام لگانے کے بجائے ثبوت سامنے لائیں۔
مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر خزانہ کا سیمنٹ لائسنس فروخت کرنے کا مجھ پر الزام غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں انڈسٹری کو فروغ دینا ترجیح تھی، سیمنٹ لائسنس ممنوعہ نہیں، پسماندہ علاقوں کیلئے دیے، تعمیراتی شعبے نے معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیمنٹ لائسنس قانونی تقاضے پورے کر کے کابینہ کی منظوری سے دیے، چند ہفتوں میں نااہل وزیر خزانہ نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر خزانہ جھوٹے الزامات کے بجائے معیشت پر توجہ دیں۔
خیال رہے کہ کراچی آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےمفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے ہیں، جبکہ شہباز شریف نے دس سال میں سیمنٹ فیکٹری کا ایک لائسنس بھی نہیں دیا۔
Comments are closed.