دورۂ ایران پر موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مشہد میں حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مشہد کا دورہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مشہد ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ کا استقبال صوبہ خراساں کے گورنر جنرل یعقوب علی نظری نے کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری دی، جبکہ مہمانوں کی کتاب پر دستخط کیے اور متولی حجت اللّٰہ احمد مروی سے ملاقات کی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امام رضاؑ کے روضے پر حاضری کے موقع پر ملکی سلامتی اور وطن عزیز میں جمہوریت کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔
وزیرخارجہ کی ایران آمد پر آستان قدس رضوی کے متولی نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments are closed.