بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر خارجہ شاہ محمود کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔

دوشنبے میں ہارٹ آف ایشیا پراسیس کانفرنس سے شاہ محمود قریشی نے خطاب کیا اور مختلف ممالک کے سربراہان مملکت وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔

شاہ محمود قریشی اور اشرف غنی کی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

دونوں جانب سے امن عمل سمیت خطے میں امن کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اشرف غنی نے پاکستانی وزیر خارجہ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق استفسار کیا اور اُن کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن کی خواہش پاکستان سے زیادہ اور کسی کو نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوج حل نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.