وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روز کے دورے پر بحرین پہنچ گئے، جہاں مناما ایئرپورٹ پر بحرین کے وزیر خارجہ اور پاکستانی سفیر نے ان کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ پاک بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
انھوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ دورے کے دوران بحرینی ہم منصب سمیت بحرین کی اعلیٰ قیادت سے ملیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ بحرین میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ وزیرخارجہ اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔
Comments are closed.