سنگاپور کے وزیرخارجہ کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سنگاپور کا 2 روزہ دورہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے 8 اور 9 دسمبر کو سنگاپور کا دورہ کیا۔ جہاں بلاول بھٹو نے صدر یعقوب، وزیرخارجہ بالا کرشنن اور دیگر سے ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میٹا کا دورہ بھی کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے میٹا میں پاکستان میں مونوٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اقدام سے نوجوان کاروباری افراد کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔
Comments are closed.