وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
صوبائی وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
گزشتہ چند روز کے دوران جو لوگ مجھ سے ملے وہ بھی اپنا ٹیسٹ کرا لیں۔
ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ’اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
Comments are closed.