بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر تعلیم شفقت محمود پھر ٹرینڈ بن گئے

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلوں کے باعث وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود طلبہ کے پسندیدہ وزیر  تعلیم بن گئے ہیں۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ کورونا صورت حال میں ہم نے کئی اقدامات کیے، اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے۔

سوشل میڈیا پر شفقت محمود کو طلبہ اپنا وزیراعظم بھی مانتے ہیں۔

آج بھی این سی او سی اجلاس میں کورونا متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کیلئے 28 اپریل تک اسکولوں کو بند کیے جانے کا اعلان کیا ہے جس پر یونیورسٹی طلبہ اظہارِ برہمی کررہے ہیں اور ان کے صرف اسکولوں کے بند کرنے کے فیصلے پر میمز شیئر کررہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ دنیا میں ہر چیز عارضی ہے مگر بچوں پر شفقت محمود کی شفقت دائمی چیز ہے۔

نویں سے بارہویں جماعت کے طلبہ کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیر تعلیم سے یہ توقع نہیں تھی۔

طلبہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میمز کے ذریعے شفقت محمود کو اگلا وزیراعظم نامزد کرنے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.