جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیر اعلیٰ کا شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف انکوائری کا حکم

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے انکوائری کیلئے سندھ کی تین جامعات کے وائس چانسلرز کی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے وائس چانسلر شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور کو انکوائری مکمل ہونے تک چھٹی پر جانے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.