وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کل ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس کے علاوہ چوہدری پرویز الہٰی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
قلعہ سیف اللّٰہ میں انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران اعلان کیا کہ بلوچستان میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں حادثات سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.