لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سبطین خان اور زینب عمیر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
درخواست گزار کے وکیل علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب صاف شفاف کروایا جائے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پولیس اور انتظامیہ آئین کے مطابق کردار ادا کرے، خدشہ ہے انتخاب سے قبل ہمارے اراکین کو اغوا کرلیا جائے گا۔
Comments are closed.