بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری بار کونسل کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بادامی باغ میں پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری اشرف راہی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی بادامی باغ میں گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔

حمزہ شہباز شریف نے مقتول اشرف راہی کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری اشرف راہی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی بادامی باغ میں گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.