وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی سفیر نے وزیر اعلیٰ کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی، جسے وزیراعلیٰ نے شکریہ کے ساتھ قبول کر لیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسپیشل اکنامک زون میں زیرو این او سی کی پالیسی لارہے ہیں، جبکہ سرمایہ کاروں کے لیے سی ایم آفس میں خصوصی ڈیسک بھی بنایا جارہا ہے۔
Comments are closed.