اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے صوبے کے وزیراعلیٰ کی تبدیلی اور اس کے لیے ان کا نام سرفہرست ہونے سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا خود بتا دے کہ کوئی خوشخبری ہے کیا؟
آغا سراج درانی آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت پہنچے۔
اس موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے وزیر اعلیٰ تبدیل ہو رہا ہے ، آپ کا نام سرفہرست ہے ؟
جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ،اس پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا، پارٹی کے تمام لوگ اجلاس میں بیٹھتے ہیں۔
آغا سراج درانی نے کہا کہ چیئرمین صاحب سربراہی کرتے ہیں اور وہیں فیصلے ہوتے ہیں، میڈیا خود بتا دے کہ کوئی خوشخبری ہے کیا؟
Comments are closed.