پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے شیریں مزاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوان شیزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیریں مزاری نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو توشہ خانہ سے انناس کا ڈبہ ادائیگی کئے بغیر لینے پر تنقید کا نشانہ بنایا تو رکن قومی اسمبلی شزا فاطمہ خواجہ نے بھی انہیں حقیقت سے آشنا کروا دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما شیزا فاطمہ خواجہ نے شیریں مزاری کے ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میڈم کو 300 روپے کے انناس کے ڈبے سے مسئلہ ہے، جس نے کچھ ہی وقت بعد ایکسپائر ہونا تھا اور قانون کے مطابق 30 ہزار سے کم مالیت کی اشیاء رقم ادا کئے بغیر لے سکتے ہیں۔

دوسری جانب یہ میڈم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے ہیرے جڑے قلم، گھڑیاں اور زیورات غلط طریقے سے خریدنے اور پھر اسے فروخت کرنے پر خاموش ہیں، یہ چور اور منافق ہیں‘۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا تقریباً 21 سال کا ریکارڈ پبلک کردیا ہے۔ 

جس کے مطابق سابق صدر نواز شریف ، ان کی اہلیہ بیگم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز  نے انناس کے ڈبے ادائیگی کئے بغیر توشہ خانہ سے لیئے، جس پر انہیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.