پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

کراچی: واٹر ٹینکر ڈیفنس کے گھر کی دیوار سے ٹکرا گیا، ڈرائیور زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں واٹر ٹینکر گھر کی دیوار سے ٹکرا گیا، حادثے میں ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر اوور اسپیڈنگ کے باعث بے قابو ہو گیا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس میں ٹینکر ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے زخمی ڈرائیور کو ٹینکر سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہو کر ڈیفنس کراچی کے ایک بنگلے میں داخل ہو گیا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.