بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کی صحت اچھی ہے، بالکل ہشاش بشاش ہیں، فیصل سلطان

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے تھوڑی دیر پہلے ملاقات ہوئی، ان کی صحت اچھی ہے، بالکل ہشاش بشاش ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم وزیر اعظم کی صحت کو مانیٹر کررہے ہيں، وزیراعظم کو اس وقت کسی علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

فیصل سلطان نے کہا کہ قوت مدافعت ویکسین لینے کے دو سے تین ہفتے بعد آتی ہے، عین ممکن ہے کہ انہیں ویکسین لگائے جانے سے چند دن پہلے کورونا ہوچکا ہو۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے جو لوگ رابطے میں آئے ہیں، ہم ان سے رابطے میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.