وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ریڈ زون کا دورہ کیا۔
شہباز شریف نے امن و امان قائم رکھنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آئین و قانون کے راستے پر چلیں تو ملک ترقی کرے گا۔
خیال رہے کہ عمران خان کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن ڈی چوک پر تمام رکاوٹیں ہٹاکر ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے جبکہ بعض کارکن ایوان صدر کے سامنے اور ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب پہنچ گئے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور انتخابات کے اعلان کیلئے 6 روز کی مہلت دی ہے۔
جناح ایونیو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ الیکشن کا اعلان اور اسمبلیاں تحلیل نہ کی گئیں تو وہ عوام کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو انتشار کی طرف لے جارہی ہے، حکومتی ایماء پر تحریک انصاف کے 2 کارکن شہید کیے گئے۔
Comments are closed.