بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا شوشہ ہے، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے۔

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر تحر یک عدم اعتماد کا شوق پوراکر نا چاہتی ہے تو شوق سے کر ے، عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت دونوں 2023 تک قائم رہیں گے۔

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیانیئے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی ماحول کو گرم رکھنے کےلیے پی ڈی ایم نئے نئے اعلانات کر رہی ہے، اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی حمایت کر دے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت اور ایوان بالا کا تقدس بحال ہوگا، خفیہ رائے شماری سے بھی حکومتی اور اتحادی سینٹرز اُمیدوار کامیاب ہوں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ اپوزیشن سیاست کرے مگر اداروں کو متنازع بنانے کی سازش نہ کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.