بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

وزیر اعظم کا تھرپارکر میں اسپتال بنانے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے تھرپارکر کے لوگوں کے لیے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے تھرپارکر میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج پورے پاکستان کے لیے خوشی کا دن ہے، تھر کے صحرا میں 330میگاواٹ،1320میگاواٹ بجلی منصوبےکا افتتاح ہوا، دہائیوں کی محنت،پلاننگ،مربوط حکمت عملی کی بدولت صحرا صنعت میں بدل چکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تھر کا کوئلہ ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے،جو بجلی یہاں بنائی جارہی ہے اگر امپورٹڈ کوئلے پر بنائی جائےتواربوں ڈالرخرچ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تھر میں عظیم ترقی و خوشحالی کےمنصوبےکا آغاز ہوچکا ہے، یہ منصوبہ آنے والے سالوں میں بے پناہ تقویت پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے 4 سالوں میں رتی برابر کام نہیں ہوا، 30اپریل تک یہاں ٹرانسمیشن لائنز لگ جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک کا سورج یہاں آب وتاب سے چمک رہا ہے، پاکستان اور چین کے سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سی پیک کا اگلا مرحلہ زراعت،ٹیکنالوجی،اکنامک زونز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکر پاکستان کو موجودہ مشکلات سے نکالیں گے، پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، پاکستان کےوسیع ترمفاد میں ہمیں اپنےمفادات کوبالائےطاق رکھنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے لیے قربانی دی، پاکستان ہم سب پرمقدم ہے،ہمیں اپنی ذات کو ملک پرقربان کرنا پڑے تو کوئی دریغ نہیں، دہشتگردی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.