پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے سوائے رونے کے کوئی پلان نہیں دیا۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی توازن کا ٹھیک ہونا بہت ضروری ہے، دو ہفتوں میں فائنل کال دے دی جائے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سول رائٹس اب بھی ڈسٹرب ہیں، سیاسی کارکنوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر صورت حال خراب ہوتی ہے تو اس کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں روپیہ مستحکم نہیں ہو پارہا۔
Comments are closed.