بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مجموعی طور پر ہم مخصوص طبقے کے غلام ہیں، اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر ہم سب ایک مخصوص طبقے کے غلام ہیں۔

کراچی میں اپنے والد سردار عطا اللّٰہ مینگل کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں اختر مینگل نے کہا کہ حقیقت میں ہمیں غلامی کی ان زنجیروں سے پیار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان زنجیروں سے جو بھی آزاد کروانے کی کوشش کرتا ہے، ہم اُس کا منہ نوچتے ہیں۔

بی این پی مینگل کے سربراہ نے مزید کہا کہ سردار عطا اللّٰہ مینگل نے جلاوطنی برداشت کی، پوچھتا ہوں کیا ہم نے اُن کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.