وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے کورونا ہوا ہوگا، کورونا ویکسین لگوانےکے بعد کورونا مثبت نہیں آتا۔
ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا کہ کورونا پوزیٹیو آنے میں پانچ سے سات دن لگتے ہیں، ویکسین لگنے کے بعد دو تین ہفتے میں اینٹی باڈیز بنتے ہیں، وزیراعظم خود کو جسمانی طور پر فٹ رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 18 مارچ کو عالمی وبا کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی۔
وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی تھی کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز مالاکنڈ کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا تھا۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے، پہلے مرحلے میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔
Comments are closed.