بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان کا ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی سے  قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو سینیٹرز کے منتخب ہونے  پر مبارکباد بھی دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے خالد مقبول صدیقی کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ بھی کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایم کیوایم وفد کو اسلام آباد میں ملاقات کی دعوت دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.