وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمران خان میں کورونا کی علامات شدید نہیں ہیں، وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ آج ہی کیا گیا تھا۔
شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم کو بہت ہلکا بخار تھا، علامات کمزور ہیں، عمران خان اپنی رہائش گاہ میں قرنطینہ میں ہیں۔
انہوں نے عوام کو مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے کورونا کو ویکسینیشن سے نہ جوڑا جائے، ویکسین دو سے تین ہفتے میں اینٹی باڈیز بناتی ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم کو چند دن پہلے کورونا وائرس کی علامات ہوں گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
Comments are closed.