
وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم کا سوشل میڈیا پیغام میں کہنا ہے کہ الحمد اللّہ! روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے فنڈز وصولی 1ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی زبردست پذیرائی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ کم وقت میں بڑا سنگ میل حاصل کرنے پر اسٹیٹ بینک کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 8 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 1 ارب ڈالر سے زائد رقم موصول ہوئی۔
Comments are closed.