وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں قطر کے سفیر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
قطر کے سفیر نے وزیر اعظم کو قطری قیادت کی طرف سے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔
سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر قطر کے سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک، پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے قطری قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغامات پر شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا بھی اعادہ کیا۔
انہوں نے افغان امن عمل میں سہولت کار کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا۔
Comments are closed.