وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دور پر ریاض پہنچ گئے، ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبد العزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق، پاکستانی اور سعودی اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم ون واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.