چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ شوکت ترین پر شدید تنقید کی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ دونوں اپنی زبان کے پکے نہیں ہیں، انہوں نے اعلان کیا تھا کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ وہ منی بجٹ بھی لے آئے اور 350 ارب روپے سے زائد کے ٹیکس بھی لگا دیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایوان میں منی بجٹ پر ترامیم بھی پیش کیں جن میں میں کہا گیا کہ نان، تندور، چپاتی، بن، رس اور ریسٹورنٹس پر ٹیکس واپس لیا جائے۔
ترامیم میں یہ بھی کہا گیا کہ ملٹی میڈیا اور لیپ ٹاپ کی درامد پر ڈیوٹی ختم کی جائے۔
Comments are closed.