best hookup apps that aren't a scam connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup a v hookup on xbox 360 hookup Hawleyville hookup Cresskill New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس بریفنگ کے دوران خط لہرا دیا

وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس بریفنگ کے دوران خط لہرا دیا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایک خط دکھا رہا ہوں جو پی ٹی آئی کی نااہلی اور بدعنوانی بیان کرتا ہے، خط دکھاؤں گا اور چھپا کر ساتھ نہیں لے جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں دوسرے سال منفی فیصد شرح نمو تھی، اشیائے خور و نوش کی موجودہ وقت میں مہنگائی 17 اعشاریہ 3 فیصد ہے، یہ 5575 ارب روپے کا تاریخی خسارہ چھوڑ کے گئے ہیں،عمران خان نے 4 سال میں 20 ہزار ارب روپے سے زیادہ قرض لیا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تمام حکومتوں نے 71 سال میں 25 ہزار ارب قرض لیا تھا، مسلم لیگ ن 2 ہزار ارب روپے قرض لیا کرتی تھی، جبکہ عمران خان ساڑھے 4 ہزار ارب روپے سالانہ قرض لے رہے تھے، عمران خان نے 6 فیصد گروتھ نہیں دی اور نہ چیزیں سستی کیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسد عمر نے کہاکہ 5 ارب ڈالر پچھلے ہفتے کم ہوئے جو عدم اعتماد کی وجہ سے ہوا، عمران خان اور بزدار نے صرف تختیاں لگائی ہیں، عمران خان نے سالانہ قرض 900 فیصد بڑھا دیا، آج ایک کروڑ 35 لاکھ بچے مفلسی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

وزیرٍِ خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے ایک اسکول نہیں بنایا، ایکسپورٹ ضرور بڑھی لیکن مہنگائی بھی بڑھ گئی ہے، ایکسپورٹ سے زیادہ امپورٹ بڑھ گئی ہے، ایس این جی پی ایل میں 200 ارب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، گیس سیکٹر کا اس سے پہلے کوئی سرکلر ڈیٹ نہیں تھا، آج 15سو ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ گیس سیکٹر میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول سستا کرنا کوئی مہربانی نہیں ہوتی کیونکہ عوام کے ہی پیسے ہوتے ہیں، 80 لیٹر پیٹرول پر 1680 روپے سبسڈی ملتی ہے، 30 سے 40ہزار روپے اوسطاً ایک شخص کی تنخواہ ہے، عمران خان بارودی سرنگ لگا کر گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.