بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ KPK کے مشیر ضیاء اللّٰہ بنگش مستعفی

خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ محمود خان کے مشیر ضیاء اللّٰہ بنگش اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ضیاء اللّٰہ بنگش نے اپنا استعفیٰ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کو بھیج دیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش پر خاتون کی جانب سے ہراسانی کے الزامات میں پیشرفت سامنےآئی ہے ۔

ضیاء اللّٰہ بنگش کے پاس سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے تھے۔

ضیاء اللّٰہ بنگش کا اپنے استعفے کے حوالے سے کہنا ہے کہ حلقے کی ذمے داریاں بہت ہیں اور میں اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دینا چاہتا ہوں۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے تصدیق کی ہے کہ ضیاء اللّٰہ بنگش کا استعفیٰ وزیرِاعلیٰ محمود خان کو موصول ہو گیا ہے۔

کامران بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان ضیاء اللّٰہ بنگش کے استعفے کے حوالے سے جلد فیصلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.