بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کیلئے 40 کروڑ روپے سے نیا دفتر بنانے کا فیصلہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے لیے 40 کروڑ روپے سے نیا دفتر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمۂ مواصلات پنجاب کے مطابق کلب روڈ جی او آر میں 4.6 کینال پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نئے دفتر کی عمارت تعمیر ہو گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے نئے دفتر کی تعمیر کے لیے پلان اور نقشہ جات بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔

محکمۂ مواصلات پنجاب نے مزید بتایا کہ عمارت میں افسران کے لیے عارضی رہائش کا بندوبست ہو گا۔

محکمۂ مواصلات پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی عمارت کو وزیرِ اعلیٰ کے مہمانوں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.