وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے حکمتِ عملی تیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اور اتحادی اراکینِ پنجاب اسمبلی نے گزشتہ رات مقامی ہوٹل میں قیام کیا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارکان ہوٹل سے قافلے کی صورت میں پنجاب اسمبلی جائیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں شام 4 بجے ہو گا۔
اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری کریں گے۔
اجلاس کے دوران عدالتی حکم کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
حمزہ شہباز پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے امیدوار ہیں۔
حمزہ شہباز کے مقابل چوہدری پرویز الہٰی پاکستان تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ق کے امیدوار ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
Comments are closed.