بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدالت کا اتنی جلدی الیکشن کرانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے: وکیل PTI

پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا اتنی جلدی الیکشن کرانے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ سپریم کورٹ آج اس اہم معاملے پر سماعت کرے گی، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر متنازع شخصیت ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے گزشتہ روز کے لاہور ہائی کورٹ کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر پہلا الیکشن غلط تھا تو دوسرا راؤنڈ کیسے ہو سکتا ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے غیر قانونی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل کا مزید کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں کئی ابہام ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز کو وزراتِ اعلیٰ سے ہٹا دینا چاہیے تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے حقوق سلب کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.