بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرے پاس گنتی پوری ہے: حمزہ شہباز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے پاس گنتی پوری ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کیے جانے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پاکستان تحریکِ انصاف کی اپیل کی سماعت کر رہا ہے، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ میں جہاں سے آ رہا ہوں وہاں گنتی پوری کر کے آ رہا ہوں، معاملہ ابھی کورٹ میں ہے، دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو طلب کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.