pregnant hookup casusl hookup review free amarillo hookups free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ضمنی انتخابات کے بعد یہ الیکشن کروایا جائے، فیاض چوہان

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ہمارے کچھ تحفظات ہیں، ہمارے 6 ارکان حج کیلئے گئے ہوئے ہیں، 17 جولائی کے ضمنی انتخابات کے بعد یہ الیکشن کروایا جا سکتا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوست محمد مزاری جانبدار ہیں، نیوٹرل نہیں، ان کی وجہ سے اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی، ہم چاہتے تھے کہ پینل آف چیئرمین اجلاس کی صدارت کریں۔

پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں 16 اپریل کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ لاہور کے ایک ہوٹل میں 6 دن پہلے 106 کمرے بک کروائے گئے تھے، انہیں کون سی وحی ہوئی کہ 106 کمرے بک کروائے گئے، سوال یہ ہے کہ 6 دن پہلے 106 کمرے کیوں بک کروائے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کئی دیگر ارکان ذاتی مصروفیت میں ہو سکتے ہیں، 17جولائی کے ضمنی انتخابات کے بعد یہ الیکشن کروایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک سینکڑوں پولیس اہلکار اسمبلی کے اندر پہنچ چکے ہیں، عدالت کو اسمبلی میں پولیس کی موجودگی کا نوٹس لینا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو اندر بلانے کی کیا ضرورت تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.