وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کر لیا۔
چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
اس حوالے سے مزمل حسین کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ دینے کی وجوہات ابھی شیئر نہیں کر سکتا لیکن استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی گفتگو کروں گا۔
مستعفی چیئرمین واپڈا نے یہ بھی کہا تھا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد اہم آبی وسائل پر کام کیا، واپڈا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے دکھایا۔
Comments are closed.