لاہور کے دورے پر آئے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیرِ اعظم عمران خان کو بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کے حوالے سے بریف کیا۔
عثمان بزدار نے وزیرِ اعظم عمران خان کو عوامی ریلیف کے لیے حکومتِ پنجاب کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا، انہیں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بھی بریف کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وزیرِ اعظم کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب میں عوام کو ریلیف دینے پر توجہ مرکوز ہے۔
عثمان بزدار نے عمران خان کو بتایا کہ صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ تمام اداروں کو متحرک کر کے عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت مختلف پروگرامز کے ذریعے کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔
Comments are closed.