بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِاعظم نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے، خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں، آرمی چیف کی تعیناتی، آئی ایم ایف کے پروگرام اور سیلاب متاثرین کی امداد کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی سلامتی اور قومی وجود پر حملہ کر رہے ہیں، اپنے اقتدار کے لیے وہ ملک کی سلامتی بھی داؤ پر لگا سکتے ہیں، ان کے خلاف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کو آج جس قدر استحکام کی ضرورت ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی، سیلاب کی موجودہ صورت حال میں سیاست کو کچھ دیر کے لیے ایک طرف رکھ دینا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ چین نے امید ظاہر کی ہے کہ سی پیک پر کام جلد اور تیزی سے فعال ہو گا۔

وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نومبر میں شہباز شریف آئین کے مطابق نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے، عمران خان کے کہنے سے کیا فرق پڑتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.