بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات: وزیرِ اعظم سمیت 500 سربراہانِ مملکت شرکت کریں گے

ملکہ برطانیہ کی پیر کو ہونے والی آخری رسومات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے 500 کے قریب سربراہانِ مملکت اور وفود شرکت کریں گے۔

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں روس، افغانستان، ایران، بیلاروس اور میانمار سمیت کئی ملکوں کے رہنماؤں کو دعوت نہیں دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجے شروع ہوں گی، جس کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

96 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کرنے والی ملکہ الزبتھ کی میت کا تابوت تین دہائیوں قبل تیار کیا گیا تھا۔

ملکہ کی آخری رسومات میں شور سے بچنے کے لیے پروازیں روک دی جائیں گی، جس کی وجہ سے 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوں گی، ویسٹ منسٹر ایبے کے قریب ترین انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بھی بند رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.