وزیر خارجہ بننے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی پہلی مرتبہ کراچی آمد پر استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بننے کے بعد کل پہلی بار کراچی آ رہے ہیں، عوام کی بڑی تعداد بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کرے گی۔
دوسری جانب صدر بم دھماکے پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر بم دھماکے کی تفتیش میں پیشت رفت ہوئی ہے، واقعہ کے حوالے سے کچھ اہم معلومات ملی ہیں۔
موجودہ وفاقی حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیڑھ سال میں 5 سال کا کام کرنا ہے۔
انہوں نے سابق وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کام کرنے کی نیت ہی نہیں تھی، وہ چاہتے تھے سب کو جیل میں ڈال کر اکیلے الیکشن میں جایا جائے۔
Comments are closed.