وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کے آن لائن اجلاس کی منظوری دے دی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عید الفطر سے قبل پنجاب کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک پر ہوگا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں،عوام سے ماسک پہننے اور فاصلہ رکھنے کی اپیل ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کی کارروائی کو آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطا بق تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیئے گئے ہیں حکومت کوسالانہ 50 کروڑ روپے کی بچت،حساس معلومات کی رازداری یقینی بنائی جاسکے گی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان کو ایجنڈا،سمریاں،منٹس آن لائن فراہم کئے جائیں گے ۔
Comments are closed.