قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
نیب نے طاہر خورشید کو 8 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے، طاہر خورشید پر بطور سیکرٹری مواصلات مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کی شکایات پر کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور کو موصول شکایات میں الزام لگایا گیا ہے کہ طاہر خورشید نے اپنے موجود وسائل سے خطیر اثاثہ جات بنائے، سیکریٹری مواصلات ہوتے ہوئے مبینہ طور پر من پسند افراد کو کروڑوں روپے کے ٹھیکےدلوائے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مختلف حکومتی اداروں سے طاہر خورشید کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔
نیب لاہور کی جانب سے ایف بی آر، ایکسائز اور ریونیو سمیت دیگر اداروں کو خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔
Comments are closed.