وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنا ہی اصل عید ہے۔
عید الاضحیٰ پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا ہے، عید پر غیر ضروری اجتماعات سے گریز کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ شہری کورونا سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انھوں نے ہدایت کی کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں، مارکیٹوں اور دیگر مقامات کی مسلسل چیکنگ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے، عید کی تعطیلات کے دوران خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں بڑھ سکتی ہیں۔
Comments are closed.